ڈاکٹر ہسپتال سے بہت اداس سا گھر لوٹا تو بیوی نے پوچھ لیا”کیا بات ہے؟ یہ منہ کیوں لٹکا ہوا ہے؟”
ڈاکٹر: ” آج ہمارے کھنڈر اور بوسیدہ ہسپتال کی چھت گر گئی جس کی وجہ سے سارا عملہ جاں بحق ہو گیا.”
بیوی : ” اف اللہ… خیر خدا کا شکر ہے آپ بچ گئے. لیکن کیسے بچ گئے ؟”
ڈاکٹر : ” میں تھوڑی دیر کے لیے باہر سگریٹ پینے گیا تھا. ”
بیوی :” چلو آپکی جان بچ گئ. الله نےآپنا بڑا کرم کیا آپ پر.
ڈاکٹر : ” ابھی ابھی شہباز شریف نے مرنے والوں کے گھر والوں کو پچاس پچاس لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے.”
بیوی (جل کر) "آگ لگے تمھاری سگریٹ کو، ہزار بار کہا ہے کہ نہ پیا کرو سگریٹ… لیکن نہیں….چاھے کچھ بھی ہوجائے پر سگریٹ نہیں چھوڑنی …”

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔