پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#hamidnaved وہ ایک گوالہ تھا اس نے صبح سویرے اٹھ…

#hamidnaved

وہ ایک گوالہ تھا اس نے صبح سویرے اٹھ کر چھت پر جاکر بجلی کا غیر قانونی کنکشن اتارا تاکہ سورج کی روشنی پھیلنے کے بعد کوئی اس کنکشن کو دیکھ نہ لے پھر اس نے دودھ میں پانی ملایا اور اپنی موٹر سائیکل پہ رکھ کر شہر کی طرف سپیڈ لگائی، راستے میں ایک پولیس چوکی بھی تھی جس پر کاغذات پورے نہ ہونے کی وجہ سے پورے پچاس روپے خاموشی کے ساتھ پولیس والے کے ہاتھ میں پکڑا کر مسکراتے ہوئے اللہ نگہبان کہہ کر چل دیا تمام دن شہر بھر میں ملاوٹ بھرا دودھ فروخت کرنے کے بعد جب وہ بال کٹوانے حجام کی دکان پہ پہنچا تو وہاں اخبار اٹھا کر پڑھنا شروع کیا پہلی خبر یوں تھی
” دنیا بھر میں پاکستان کرپشن میں دوسرے نمبر پر آیا ہے ”
اس نے انتہائی افسوس سے کہا
” کیا ہوگا ہمارے اس ملک کا، اللہ تعالی کب اس ملک کو اچھا حکمران نصیب کرے گا اور کب ہمارے دن بدلے گے، کون ہماری مدد کو آئے گا ”