منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ مختصر کہانیاں

#hamidnaved میں آج کل فیس بک کی دنیا سے باہر دوست…


#hamidnaved
میں آج کل فیس بک کی دنیا سے باہر دوست بنانے کی کوشش کر رہا ہوں, facebook کے طریقہ کار کو ہی استعمال کرتے ہوئے

میں روزانہ نیچے گلی میں جاتا ہوں اور ہر گزرنے والے کو بتاتا ہوں
کہ
میں نے آج کیا کھایا،
رات کیسے گزاری،
شام کو کہاں جاوں گا،
اس وقت کیسا محسوس کر رہا ہوں،
اس کے بعد کیا کرنے کا ارادہ ہے

اور وہ سب کچھ بتاتا ہوں جو کہ تقریباً ہر عام انسان روزانہ کرتا ہے۔
میں لوگوں كو اپنی تصویریں دیتا ہوں،
اپنے کتے اور گاڑی کی تصویریں بھی دیتا ہوں۔
میں لوگوں کی باتیں سن کر I like Uضرور کہتا ہوں۔
اور اس طریقہ کار نے واقعی facebook کی طرح کام کیا۔۔۔

اب مجھے 4 لوگ follow کر رہے ہیں۔

دو پولیس والے،
ایک جاسوس
اور
ایک ماہر نفسیات۔۔۔۔