پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#hamidnaved سعید صاحب سے میری ملاقات کوئی پانچ ما…

#hamidnaved
سعید صاحب سے میری ملاقات کوئی پانچ ماہ پہلے ایک کورس کی کلاس میں ھوئی.. وہ ھماری کلاس کے انگلش انسٹرکٹر منتخب کیے گۓ تھے.. نازک سی طبیعت اور خود بھی نازک سے، باریش جیسے اسلامیات یا عربی کے انسٹرکٹر ھوں , پر انگلش بھی ایسی کہ بندہ سن کے دنگ رہ جاۓ.. کلاس میں آتے وقت بھی سلام کرتے اور جاتے وقت بھی.. آخری پانچ دس منٹ اچھی بات کے لیے مختص کرتے اور وہ بھی ھم ہی میں سے کسی ایک سے بیان کرواتے.. پھر اس میں خود بھی قرآن و حدیث کے حوالے سے اضافہ کرتے جاتے.. وہ جانتے تھے کہ اس سے سٹوڈنٹس میں خود اعتمادی پیدا ھوتی ھے..
ایک دن کہنے لگے.. "میں جب بھی کسی سفر پر جاتا ھوں تو ھمیشہ اس گاڑی والے کے ساتھ بیٹھتا ھوں جو نماز کے لیے گاڑی روکتا ھو..” پھر ایک دو گاڑیوں کی کمپنیوں کے نام ، گاڑی نمبر اور ڈرائیورز کے نام بھی بتاۓ جو خود بھی نماز کے پکے تھے اور مسافروں کے لئیے بھی نماز کے وقت گاڑی روکتے تھے..
ایک دن کلاس کے دوران ھی حالت نزع پہ بات چل نکلی.. کہنے لگے.. "میرا ایک دوست ڈاکٹر ھے.. ایک دن اس سے ملاقات ھوئی.. باتوں باتوں میں مجھے کہنے لگا.. "سعید صاحب ! میں نے اپنے پورے کیریئر میں سو (100) سے اوپر اموات دیکھی ھیں.. ان میں 6 لوگ ایسے تھے جنہوں نے حالت نزع میں کلمہ پڑھا اور واصل برحق ھوۓ.. باقی لوگ ایسے تھے جن میں سے ایک نے کہا تھا "دو روپے دو روپے” اور اسکی جان قبض کر لی گئ.. ایک نے کہا تھا "مویشیوں کے لیۓ چارہ کاٹ لینا” اور روح قفس عنصری سے پرواز کر گئ.. ایک بولا "ھاۓ پانی ھاۓ پانی” اور پھر آنکھیں پتھرا گئیں.. اسی طرح باقی لوگ بھی مختلف بولیاں بولتے آنکھیں بند کر بیٹھے , پر ان 6 لوگوں کے سوا کسی کو کلمے کی سعادت نصیب نہ ھوئی..”
یہ واقعہ اکثر مجھے نمدیدہ کیے دیتا ھے.. زندگی کا سب سے خوفناک اور ھلا دینے والا لمحہ عالم نزع کا لمحہ ھوتا ھے.. سب سے بڑی بے بسی موت کی بے بسی ھے اور اس بے بسی کے وقت اکثر وھی کچھ زبان سے نکلتا ھے جس سے ساری عمر تعلق رھا ھو..
آج ھمارا تو تعلق ھی موسیقی سے ھے , فلموں ڈراموں سے ھے ، شراب اور نشے سے ھے ، جھوٹ اور فریب سے ھے ، فحاشی اور بدکاری سے ھے ، ھوس پرستی سے ھے ، حرام خوری اور سود خوری سے ھے ، "ھاۓ پیسہ ، ھاۓ مال” سے ھے !!
سچ تو یہ ھے کہ ھم موت کو ھی بھول چکے ھیں.. "اے جہان مٹھا ، اگلا جہان کس ڈٹھا” ھمارے ذھنوں میں ھے..
اس سے پہلے کہ موت آ پہنچے اور ھم بھی "دو روپے ، دو روپے ___ ھاۓ پانی ھاۓ پانی” کی صدا لگائیں ، آئیں لا الہ اللہ محمد الرسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے ناطہ جوڑ لیتے ھیں.. آئیں توبہ کر لیتے ھیں !!
یہی توبہ , یہی تعلق ھمیں عالم نزع پر گواھی دلواۓ گا..
اَشہَدُ اَن لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اَشہَدُ اَنَّ مُحَمَّدَا عَبدُہُ وَ رَسُوُلُہُ..