سترہ گھنٹے کا روزہ رکھ کر سارا دن بچوں کو سنبھالنا۔۔
ایک آندھی آ جائے تو "ہر چیز پر گرد جمی ہے پھوہڑ عورت!” کا طعنہ سننے سے پہلے گھر کو چمکانا۔۔
.
اور جب کمزوری اور تھکاوٹ عروج پر پہنچے تو آگ اگلتے کچن میں جا کر طرح طرح کے پکوان تلنا۔۔
.
ہمارے معاشرے اور رسم ورواج نے رمضان کو عورت کے لیے رحمت کی بجائے زحمت بنا دیا ہے۔
.
کون سی عبادت کون سا قرآن۔۔ کون سی تراویح؟؟؟
.
گھر کی عورتیں عام دنوں میں بھی صفائیوں دھلائیوں اور کھانے پکانے کی مشین ہوتی ہیں۔۔
کام بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے
فرض نماز ہی بمشکل پڑھ پاتی ہیں۔۔
.
لیکن رمضان میں تو Terminator مووی کا ہیرو بن جاتی ہیں۔۔
جس پر نہ گرمی کا اثر ہوتا ہے۔۔۔
نہ اس کو پکوڑوں کی کڑاہی کے سامنے پسینہ آ سکتا ہے۔۔
نہ فروٹ کا ڈھیر جلدی جلدی کاٹنے سے اس کا ہاتھ تھک اور کٹ سکتا ہے۔۔۔
.
نہ اس کوبچوں کی لڑائی اور الجھنیں تھکا سکتی ہیں۔۔
.
اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ہمیں شاباشیں اور سو توپوں کی سلامیاں نہیں چاہیں۔۔۔
اگر ہو سکے تو ان ظالم رواجوں کو بدلیے جنہوں نے عورت سے اس کے انسان ہونے کا حق بھی چھین لیا ہے۔
.
جنہیں اعتراض ہو وہ انہی معاملات پر اپنی شادی شدہ بہن کے بارے میں سوچ کر اندازہ لگائیں-

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔