#hamidnaved ایک کنجوس کے گھر بد قسمتی سے کؤی مہمان وارد ہوا اس کنجوس نے اپنے ب…


#hamidnaved

ایک کنجوس کے گھر بد قسمتی سے کؤی مہمان وارد ہوا
اس کنجوس نے اپنے بیٹے سے کہا کہ آدھا کلو عمدہ گوشت لیتے آو بیٹا گیا باہر اور کافی دیر بعد خالی ہاتھ لوٹا
باپ نے پوچھا گوشت کہاں ؟
*بیٹا* : میں قسائی کے پاس گیا اور کہا کہ جو سب سے عمدہ گوشت ہے تمھارے پاس وہ دیدو…..
قسائی نے کہا میں تمہیں ایسا گوشت دونگا گویا کہ مکھن هو…
تو میں نے سوچا اگر ایسا ہی ہے تو مکھن ہی لے لوں
تو میں بقال کے پاس گیا اور کہا جو سب سے عمدہ مکھن ہے تمہارے پاس وہ دیدو…….
بقال نے کہا میں تمھے ایسا مکھن دونگا گویا کہ شھد ہو……

تو میں نے سوچا اگر ایسا ہی ہے تو شھد ہی خرید لوں تو میں شھد والے کے پاس گیا اور کہا جو سب سے عمدہ شھد ہے تمہارے پاس وہ دے دو……

تو شہد والے نے کہا میں تمھے ایسا شھد دونگا گویا کہ بلکل صاف شفاف پانی ہو…….

تو میں نے سوچا اگر یہی قصہ ہے تو پانی تو گھر میں موجود ہے….

اسلئے میں خالی ھاتھ واپس آ گیا….

*باپ* : واہ بیٹے یہ تم نے بہت شاطرانہ عقل بھڑائی لیکن ایک نقصان کر دیا وہ یہ کے ایک دکان سے دوسری دکان جانے میں تمہاری چپل گِھس گئ ہوگی….

*بیٹا*: نہی ابا ایسا نہی ہے میں مہمان کی چپل پہن کے گیا تھا.