ایک لومڑی جنگل میں سیرکر رہی تھی کہ تیز بارش شروع ہو گئی اور وہ پھسل کر پانی سے بھرے ایک گڑھے میں جاگری اور لاکھ کوشش کے باوجود باہر نہ نکل سکی۔
وہ زندگی سے مایوس ہوچکی تھی کہ اچانک اسے ایک بکری آتی ہوئی نظرآئی اور اس کے ہوشیار دماغ نے تدبیر سوچ لی۔ بکری پیاسی تھی ،گڑھے میں پانی دیکھ کر کہنے لگی”میرا تو پیاس سےبراحال ہے۔”
گڑھے میں موجود لومڑی نے اس سے کہا”بی بکری!بہت پانی ہے۔ تم اندر آؤ اور جی بھر کر پی لو۔”
کم عقل بکری فورا گڑھے میں کود پڑی۔ جب پیاس بجھی تو ہوش آیا اور گڑھے سے باہر نکلنے کی کوشش کرنے لگی۔ لومڑی نے کہا”تم اپنے پاؤں اوپر رکھو۔ میں تم پر پاؤں رکھ کرباہر نکل جاتی ہوں اور پھر تمہیں ٹانگوں سے اوپر کھینچ لوں گی۔”
بکری پھر اس کے دھوکےمیں آگئی۔ لومڑی تو باہر چلی گئی, مگر بکری کو نہ نکالا اور رفو چکر ہو گئی اور بکری موت کے منہ میں چلی گئی۔
جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو۔ کہ برے آدمی کے ساتھ نیکی کرنا نیک آدمی کے ساتھ برائی کرنے کے مترادف ہے۔ لہذا نیکی بھی سوچ سمجھ کرکرنا چاہیے.

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔