#hamidnaved
آج آفس آتے ہی بیگم کی کال آئی،
” سنیئے آج کیا تاریخ ہے.؟”
میں نے ڈرتے ڈرتے کہا 01 فروری آگے سے فون رکھ دیا گیا،
ذہن کا کمپیوٹر فوراََ چلنا شروع ہوا،
بیگم کی سالگرہ…؟؟ نہیں،
میری سالگرہ…؟؟ نہیں،
بچوں میں کسی کی سالگرہ…؟؟ نہیں،
کوئی برسی..؟؟ نہیں،
سسرال میں بیگم کے سب رشتہ داروں کی سالگرہ، برسیوں شادیوں کی تاریخیں یاد کرنے کی کوشش….؟؟ کچھ نہیں،
جلدی سے بیگم کے فیورٹ ماموں چاچو کے فیس بک پروفائل چیک کئے.، کچھ نہیں،
دماغ الجھتا رہا،
لنچ، میٹنگز ٹی ٹائم، ملکی سیاست دوستوں کی گپ شپ، لیکن 01 فروری ۔01 فروری . ؟؟؟
آخر. 01 فروری پر کیا..؟
شام کو گھر پہنچتے ہی چھوٹے بیٹے کو کار پورچ میں پایا،
پوچھا: ” امی کا مزاج کیسا ہے” ؟ سونامی ہے کہ طوفان؟
بیٹے نے کہا سب نارمل ہے پاپا،
لیکن بیٹا 01 فروری کا تمھاری امی کیوں پوچھ رہی تھی صبح، اُسے چاکلیٹ کا تحفہ دیتے بہت عاجزی سے پوچھا.؟
بیٹے نے بے نیازی سے کہا،
او پاپا: وہ میں نے صبح کچن کے کلینڈر کا پیپر پھاڑ دیا تھا،
امی کنفیوز ہوگئی کے آج تاریخ کیا ہے…!
آپ کو لگا ہوگا یہ میری کہانی ہے
تو عرض یہ ہے کہ
یہ تو ہر مظلوم شوہر کی کہانی ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔