ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ کسی بزرگ کے ﭘﺎﺱ گیا ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺩﻋﺎ
ﮐﺮﯾﮟ ﻣﺠﮭﮯکوئی روزگار ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ۔
بزرگ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ، ﺗﻢ ﯾﻘﯿﻦ ہے کہ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﮨﮯ؟
وہ شخص ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﭽﮭﻠﮯ ﺩﻭ ﺳﺎﻝ ﺳﮯ ﺑﯿﮑﺎﺭ ﮨﻮﮞ ، ﺍﮔﺮ
ﻣﺠﮭﮯ ﮐﺎﻡ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻧﮧ ﮨﻮﮔﯽ ﺗﻮ ﮐﺴﮯ ﮨﻮﮔﯽ؟
بزرگ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ، ﺍﭼﮭﺎ ﺍﮔﺮ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﻣﻌﺎﻭﺿﮧ ﻧﮧ ﻣﻠﮯ تو ﭘﮭﺮ ؟
ﻭﮦ شخص ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮ ﮐﺮ بزرگ کی ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎ!
ﺍﭼﮭﺎ ﺍﮔﺮ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﻧﮧ ﻣﻠﮯ ﭘﮭﺮ؟
وہ ﮔﮭﺒﺮﺍ ﮐﺮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ، ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﺎﮨﺌﮯ ﺟﯿﺴﺎ ﮐﮧ آپ بول ﺭﮨﮯ ہیں۔
ﻣﺠﮭﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﺎﻡ چاہیے ﺟﺲ ﮐﮯ تنخواہ بھی ملے۔
بزرگ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﭼﮭﺎ!
ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﮐﻮ ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﻣﻠﺘﯽ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻡ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﮮ تو ﭘﮭﺮ ؟
ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺍﻟﻠﻪ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ-
بزرگ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﭘﮭﺮ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻧﮩﯿﮟ ، ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﺍﻭﺭ ﻣﻌﺎﻭﺿﮯ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﮨﮯ !
ﺍگر غور کیا جائے کہ کیا ﮨﻢ ﺧﺪﺍ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ اسی طرح نہیں ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ کیا ہمارہ ظاہر اور باطن ایک سا ہے۔
جب ہم کسی دکھ تکلیف کا شکار ہوتے ہے تو اللہ کو یاد کرتے نہیں تھکتے اور جب وہ تکلیف دور ہو جاتی ہے تو پھر ایسے ناشکرے بن جاتے ہیں جیسے کھبی کوئی پریشانی آئی ہی نہیں۔
میں نے کئی لوگ دیکھے ہیں کہ ہر سال حج پر جانا ہے۔ ہر تیسرے مہینے عمرہ کرنا ہے مگر اپنے ملازمین کو وقت پر تنخواہ نہیں دینی۔ پانچ وقت کی نماز ضرور پڑنی ہے مگر ساتھ میں صبح سے شام تک جھوٹ بولنے سے زرا باز نہیں آنا۔
عشق رسول کے دعوا تو کرنا ہے مگر اپنے محبوب کی تعلیمات پر عمل نہیں کرنا۔ 6 6 انچ کی داڑھی کےساتھ پوری کوشش کرنی ہے کہ شلوار ٹخنوں سے نیچے نا ہوجائے۔ مگر وعدہ کرکے توڑ دینا، ناجائز منافع خوری سے باز نہیں آنا۔
اللہ تعالی کی اس طرح عبادت کریں جیسے اسکا حق ہے، نا کہ دنیاوی دیکھاوے کے لیے۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔