پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حفیظ جوہر کی غزلیں — Hafeez Jauhar Ghazals

حفیظ جوہر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کیا بتائیں کیا کمایا عشق میں (غزل)

کیا بتائیں کیا کمایا عشق میں

درد ہے دل میں نہ آنکھوں میں نمی

قرب میں جس کے گزارے روز و شب

اجنبی ہے اتنے برسوں بعد بھی

تھا مرے دل میں کبھی اس کا مکاں

میں نے جس کو دور سے آواز دی

اب تو وہ موسم پرانے ہو گئے

اب تو وہ باتیں ہیں ساری خواب کی

ربط جوہرؔ ان سے اتنا رہ گیا

فون کی گھنٹی بجی بجتی رہی

خواہش سے جب رنگ اترنے لگتے ہیں (غزل)

خواہش سے جب رنگ اترنے لگتے ہیں

موسم اپنے اندر مرنے لگتے ہیں

اک بادل کو دیکھ کے دشت کی آنکھوں میں

سیرابی کے خواب سنورنے لگتے ہیں

جب دریا کی چال سمجھ میں آتی ہے

لوگ کناروں پر بھی ڈرنے لگتے ہیں

دن کٹتا ہے سورج کی ہم راہی میں

شب کو دل کے داغ بھی جلنے لگتے ہیں

اس کا فون نہیں ملتا تو اکثر ہم

اپنے آپ سے باتیں کرنے لگتے ہیں

مزید غزلیں از حفیظ جوہر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں