حفیظ انصاری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جب صبح مسرت تھی ہوتے نہ تھے ہم تنہا (غزل)
جب صبح مسرت تھی ہوتے نہ تھے ہم تنہا
اب اپنی گزرتی ہے ہر شام الم تنہا
تم نے بھی نہ سمجھا تھا ہم نے بھی نہ سوچا تھا
ایسے بھی دن آئیں گے رہ جائیں گے ہم تنہا
لائی ہے جہاں تک بھی تم کو مری ہمراہی
چل کر تو ذرا دیکھو دو چار قدم تنہا
زردار بھی تیرے ہی بندے ہیں تو پھر یارب
مفلس ہی فقط جھیلیں کیوں رنج و الم تنہا
الحاد کی تاریکی سو روپ بھی دھارے تو
ظلمات پہ بھاری ہے اک شمع حرم تنہا
گفتار کے غازی تو تعداد میں لاکھوں تھے
لیکن یہ حقیقت ہے تھے دار پہ ہم تنہا
مزید غزلیں از حفیظ انصاری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں