پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حبیب رحمان کی غزلیں — Habib Rehman Ghazals

حبیب رحمان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میں نے تو کبھی اس کو مسلسل نہیں دیکھا (غزل)

میں نے تو کبھی اس کو مسلسل نہیں دیکھا

چہرہ بھی کبھی اس کا مکمل نہیں دیکھا

آنکھوں کے نشہ سے مجھے فرصت ہی نہیں تھی

بس اس لئے میں نے کبھی کاجل نہیں دیکھا

مزدور گرفتار ہے فاقوں کے جہاں میں

ایسوں نے کبھی صبر کا وہ پھل نہیں دیکھا

واجب تھی مری راہ محبت میں وہ ٹھوکر

میں نے کبھی رستے میں جو سگنل نہیں دیکھا

یار دل رحمانؔ جنوں سے ڈرا ہے بس

اس نے یہاں مجھ سا کوئی پاگل نہیں دیکھا

مغرور محبت کی جزا راس نہ آئی (غزل)

مغرور محبت کی جزا راس نہ آئی

چاہی تھی جو ہم نے وہ وفا راس نہ آئی

ہم نے تو ہر اک حکم پہ لبیک کہا تھا

پھر بھی اسے تسلیم و رضا راس نہ آئی

رخ موڑ لیا زخم کی عادت کو لگا کر

مجھ کو یہ جدائی بھی ذرا راس نہ آئی

جانا تھا مجھے تیری محبت سے پرے یوں

دیکھا تو مجھے خود کی دشا راس نہ آئی

کیوں عشق کی رحمانؔ نے یہ راہ چنی تھی

پھر اوس کو دوا ہو یا دعا راس نہ آئی

مزید غزلیں از حبیب رحمان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں