پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فضل الٰہی بہار کی غزلیں — Fazal Ilahi Bahar Ghazals

فضل الٰہی بہار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تیرا خیال تھا کہ یوں ہی بد گمان تھے (غزل)

تیرا خیال تھا کہ یوں ہی بد گمان تھے

اپنے بھی کچھ اصول مگر درمیان تھے

شاخیں ہر ایک رات یوں ہی چیختی رہیں

وہ پھول ہی بکے تھے جو زیب دکان تھے

اس نے ازل سے بھینچ کے رکھی تھی مٹھیاں

ہاتھوں کی ہر لکیر کے ہم ترجمان تھے

سوچوں کی موج موج بہا لے گئی انہیں

سانسوں کی گرم ریت پہ جن کے مکان تھے

پورس کے ہاتھیوں کے سبھی گول کٹ گئے

جذبے مرے خلوص کے روشن چٹان تھے

جانے وہ چور آ کے کدھر مڑ گیا بہارؔ

دہلیز تک تو پاؤں کے واضح نشان تھے

قہر کیسا صبح دم باد بہاری کر گئی (غزل)

قہر کیسا صبح دم باد بہاری کر گئی

پھول برسانا تھے دل پر شعلہ باری کر گئی

تشنۂ تکمیل اک مدت سے تھا ذوق جنوں

کام کچھ تو دوستوں کی سنگ باری کر گئی

جس قدر جھکتے گئے ہوتے گئے ہم سر بلند

رفعتوں سے آشنا یہ خاکساری کر گئی

ہم گنہ گاروں کو رحمت کی کہاں امید تھی

مستحق لیکن ہماری شرمساری کر گئی

ہر ورق دیوان دل کا نقش مانی ہے بہارؔ

نوک مژگاں دیکھیے کیا حسن کاری کر گئی

مزید غزلیں از فضل الٰہی بہار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں