فوزیہ نسیم شاد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہم یہ کیسا ملال کر بیٹھے (غزل)
ہم یہ کیسا ملال کر بیٹھے
دل کا تم سے سوال کر بیٹھے
پیار کرنا ہمیں نہ آیا مگر
عشق میں ہم کمال کر بیٹھے
کھوئے تھے ہم ترے خیالوں میں
پر حقیقت خیال کر بیٹھے
ذکر تیرا زبان پر لا کر
اپنا چہرہ گلال کر بیٹھے
آپ کو چاہتے ہیں ان سے کہا
ہم بھی کیسی مجال کر بیٹھے
ہم نے مانا ابھی اندھیرا ہے (غزل)
ہم نے مانا ابھی اندھیرا ہے
پاس لیکن بہت سویرا ہے
میل دل میں کوئی نہیں رکھنا
دل میں رب کا اگر بسیرا ہے
چھین لیتا ہے ساتھ اپنوں کا
وقت وہ بے رحم لٹیرا ہے
سب مسافر ہیں ایک منزل کے
یہ جہاں تیرا ہے نہ میرا ہے
مزید غزلیں از فوزیہ نسیم شاد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں