پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فوزیہ اختر ازکیٰ کی غزلیں — Fauziya Akhtar Azka Ghazals

فوزیہ اختر ازکیٰ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چاندنی رات میں دریا کا کنارا ہوتا (غزل)

چاندنی رات میں دریا کا کنارا ہوتا

ساتھ تم ہوتے تو کیا خوب نظارا ہوتا

بے دلی سے تو محبت کا تصور ہی نہیں

دل کی تم قدر جو کرتے تو تمہارا ہوتا

مشکلیں ساری تری پل میں ہی آساں ہوتیں

دل سے اک بار خدا کو جو پکارا ہوتا

رب جو کن کہہ دے تو پھر کیا نہیں ممکن یارا

تم مرے ہوتے اگر اس کا اشارا ہوتا

اس کو جب دیکھ لوں قرار آئے (غزل)

اس کو جب دیکھ لوں قرار آئے

دل کے صحرا میں بھی بہار آئے

ان کی قربت میں گزرا ہر لمحہ

زیست میں میری بار بار آئے

پیاری صورت جو دیکھ لے تیری

کیسے تجھ پر نہ اس کو پیار آئے

وہ ہمیں مڑ کے دیکھتا بھی نہیں

ہم دل و جان جس پہ وار آئے

میں نے تو گل کی آبیاری کی

میرے حصے میں صرف خار آئے

وعدہ کرتے ہو بھول جاتے ہو

کیسے پھر تم پہ اعتبار آئے

دھوپ ہے اور سفر ہے صحرا کا

اک شجر کوئی سایہ دار آئے

میں پکاروں جب اس کو اے ازکیٰؔ

سر کے بل چل کے میرا یار آئے

مزید غزلیں از فوزیہ اختر ازکیٰ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں