پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اعزاز کاظمی کی غزلیں — Ezaz Kazmi Ghazals

اعزاز کاظمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وہ ترک عشق کا تھا راستہ چلا گیا میں (غزل)

وہ ترک عشق کا تھا راستہ چلا گیا میں

بلا ارادہ ہی جس پر چلا چلا گیا میں

وہ شخص یوں ہی کہیں راستے میں مل گیا تھا

پلک جھپک کے اسے دیکھتا چلا گیا میں

مری حیات میں اک دوسری محبت تھی

اسے بھی اور کوئی مل گیا چلا گیا میں

خبر نہیں کہ یہاں اور کون ہے موجود

پتہ کرو کہ یہیں پر ہوں یا چلا گیا میں

پھر اس کے بعد کہاں تھا مجھے نہیں معلوم

فقیر عشق سے لے کر دعا چلا گیا میں

تیز ہے میرا قلم تلوار سے (غزل)

تیز ہے میرا قلم تلوار سے

دوست خائف ہیں مری رفتار سے

جیب میں کچھ بھی نہیں تھا اس لئے

لوٹ کر میں آ گیا بازار سے

جھولیاں بھر بھر کے جاتے ہیں سبھی

نوشۂ لجپال کے دربار سے

پھر رسائی میں نہیں رہ پایا وہ

چاند اوپر ہو گیا دیوار سے

آپ غصے میں رہیں اور میرے دوست

لوٹ کر سب لے گئے ہیں پیار سے

ایک دل ٹوٹا ہوا ہے ایک میں

اور کچھ جذبات ہیں بیکار سے

تھوڑا تھوڑا خود سے میں خائف رہا

تھوڑا تھوڑا غیب کے اسرار سے

مزید غزلیں از اعزاز کاظمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں