پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Eulogy To A Hell Of A Dream سڑکوں پر سوتے آوارہ ک…

Eulogy To A Hell Of A Dream

سڑکوں پر سوتے آوارہ کتے
ضرور ہڈیوں کے خواب دیکھتے ہیں
اور مجھے تمہاری گوشت سے بھری ہڈیاں یاد آتی ہے

گہرے سبز رنگی لباس میں
سب سے خوبصورت
اور اونچی ہیل کے کالے چمکتے جوتے
شراب پینے کے بعد تم چھلک اٹھتیں
تمہارے بال جھک آتے۔۔!

تم نے ہر بار جھٹکارہ حاصل کرنے کی کوشش کی
اس سے
جس نے تمہیں اندر سے جکڑ رکھا تھا

تلخ ماضی کی تلخ یادیں
اور ایک تلخ حال میں مجھے چھوڑ کر
تم مرنے کے بعد باہر آئیں

تمہیں مرے اٹھائیس سال ہو گئے
اور تم۔۔۔
مجھے ویسے ہی یاد ہو
تم اکیلی تھیں
جس نے زندگی کی بے معنویت کو سمجھا
جبکہ دوسرے
اس فضولیت کے بے معنی و بیکار لمحوں اور چیزوں کی خاطر اکتائے رہے!

جینی۔۔۔۔۔
تمہیں ادراک کی انتہاوں نے مارا !
میری طرف سے ایک جام
تمہاری ہڈیوں کے نام
جن کے یہ کتا
خواب دیکھتا ہے

چارلس بکوسکی
ترجمہ: احسن منیر

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2867794253451089