اعجاز رضوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
مالک میرے (نظم)
مالک میرے
بھاری پتھر ڈھونے والے
بھوکے پیاسے سونے والے
چپکے چپکے رونے والے
ڈرتے ڈرتے جینے والے
تیرے ہی بندے ہیں یا پھر ان کا کوئی اور خدا ہے
ایسا کیوں ہے
اک جنت کے وعدے پر تو
پل پل دوزخ میں رکھتا ہے
اک روٹی کی خاطر بندہ
سب کچھ گروی رکھ دیتا ہے
اور اک بندہ
سب کچھ گروی رکھ لیتا ہے
دھرتی پر تو نے بھیجا تھا
دھاتیں پتھر پیڑ پرندے
تو نے میرے بعد بنائے
لیکن یہ سب مجھ سے آگے کیوں رہتے ہیں
مجھ پر بھاری کیوں پڑتے ہیں
مزید غزلیں از اعجاز رضوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں