Damocles’ sword
سَر پہ لَٹَکتی تَلوار
اِس مُحاوَرے کے وُجُود میں آنے کی وَجہ ایک قِصّہ ہَے ۔
قِصّہ کُچھ یُوں ہَے کہ ڈائیونائسِیا کے بادشاہ ڈائیونائسئَس کا ایک دَرباری / خادِم تھا جِس کا نام تھا ڈیماکلیس ۔
ایک دِن ڈیماکلیس کہنے لَگا :
بادشاہ سَلامَت ! حُضُور کا اِقبال بَلَند ہو ۔ آپ بھی قِسمَت کے بَڑے دَھنی ہیں ۔ ہَر عَیش آپ کو مَیَسَّر ہَے ۔ ہَر نِعمَت آپ کی دَستَرَس میں ہَے ۔ آپ کو تو کوئی پَریشانی ہی نہ ہوگی ۔
بادشاہ نے کَہا :
چَلو ایسا کرتے ہیں کہ ایک دِن کے لِئے تُم میرے تَخت پَر بَیٹھ جاؤ ، اَور مَیں تُمہاری نِشِست پَر بَیٹھ جاتا ہُوں ۔
اَگلے دِن ڈیماکلیس خُوشی خُوشی تَختِ شاہی پَر بَیٹھ گَیا ۔ لیکِن جَلد ہی اُس کی خُوشِیؤں پَر اوس پَڑ گَئی جَب اُس نے دیکھا کہ اُس کے عَین سَر کے اُوپَر گھوڑے کی دُم کے بال سے بَندھی ایک تَلوار لَٹکی ہُوئی ہَے ۔
یہ دیکھ کر ڈیماکلیس بھاگ کھڑا ہُوا ۔ تَب بادشاہ نے اُسے سمجھایا کہ تَخت پَر بیٹھنے والوں کو اَوروں سے زیادہ پَریشانِیاں ہوتی ہیں۔
تَفہیم مُحاورہ ہاءِ زَبانِ فَرَنگِیہ ۔ اَز : – شِبلی
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2093348814228974

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔