فلک پہ چاند ستارے نکلنے ہیں ہر شب ستم یہی ہے نکلتا نہیں ہمارا چاند پنڈت جواہر ناتھ ساقی
2017-09-03منتخب غزلیں
حاصل اس مہ لقا کی دید نہیں عید ہے اور ہم کو عید نہیں بیخود بدایونی
2017-09-03ہے عید کا دن آج تو لگ جاؤ گلے سے جاتے ہو کہاں جان مری آ کے مقابل مصحفی غلام ہمدانی
2017-09-03ہے عید میکدے کو چلو دیکھتا ہے کون شہد و شکر پہ ٹوٹ پڑے روزہ دار آج سید یوسف علی خاں ناظم
2017-09-03عید کا چاند جو دیکھا تو تمنا لپٹی ان سے تقریب ملاقات کا رشتہ نکلا رحمت قرنی
2017-09-02عید اب کے بھی گئی یوں ہی کسی نے نہ کہا کہ ترے یار کو ہم تجھ سے ملا دیتے ہیں مصحفی غلام ہمدانی
2017-09-02عید کو بھی وہ نہیں ملتے ہیں مجھ سے نہ ملیں اک برس دن کی ملاقات ہے یہ بھی نہ سہی شعلہؔ علی گڑھ
2017-09-02عید تو آ کے مرے جی کو جلاوے افسوس جس کے آنے کی خوشی ہو وہ نہ آوے افسوس مصحفی غلام ہمدانی
2017-09-02ہلال اور بدر کے تقابل نے محوِ حیرت بنا دیا ہے وہ عید کا چاند دیکھتے ہیں میں اُن کی صورت کو دیکھتا ہوں شاد عارفی…
2017-09-02مہک وَفا کی کوئی پھول سے جدا نہ کرے کروں میں عید ترے بن کوئی خدا نہ کرے جو چاند دیکھیں تو ہونٹوں کے چار چاند…
2017-09-02
