مہک وَفا کی کوئی پھول سے جدا نہ کرے
کروں میں عید ترے بن کوئی خدا نہ کرے
جو چاند دیکھیں تو ہونٹوں کے چار چاند ملیں
سِوائے شکر کے پلکوں سے کچھ گرا نہ کرے
دُعا کا کاسہ بھی دونوں بنائیں مل جل کر
کوئی بھی اَپنے دَو ہاتھوں سے اَب دُعا نہ کرے
گلے ملیں تو کئی صدیوں تک سُکُوت رہے
رُکیں یوں گردِشیں دَھڑکن تلک چلا نہ کرے
نگاہیں بات نگاہوں کی یوں سمجھتی ہوں
لبوں سے کہہ کے کوئی عرضِ مدعا نہ کرے
خدا کرے کہ جفا عمر بھر میں کر نہ سکوں
اَگر کروں تو میری زِندگی وَفا نہ کرے
Shahzad Qais

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔