Category: منتخب غزلیں
-

مجروح سُلطانپُوری . دُور دُور مجھ سے وہ اِس طرح خِ…
مجروح سُلطانپُوری . دُور دُور مجھ سے وہ اِس طرح خِراماں ہے ہر قدم ہے نقشِ دِل، ہر نِگہ رَگِ جاں ہے بن گئی ہے مستی میں دِل کی بات ہنگامہ ! قطرہ تھی جو ساغر میں، لب تک آ کے طوُفاں ہے ہم تو پائے جاناں پر، کربھی آئے اِک سجدہ سوچتی رہی دُنیا…
-

نظم "ہجر کی راکھ اور وصال کے پُھول” فیض احمد فیض…
نظم "ہجر کی راکھ اور وصال کے پُھول” فیض احمد فیضؔ ۔ آج پھر درد و غم کے دھاگے میں ہم پرو کر ترے خیال کے پُھول ترکِ الفت کے دشت سے چُن کر آشنائی کے ماہ و سال کے پُھول تیری دہلیز پر سجا آئے پھر تری یاد پر چڑھا آئے …
-

مجروحؔ سلطانپوری اہلِ طُوفاں! آؤ دِل والوں کا اف…
مجروحؔ سلطانپوری اہلِ طُوفاں! آؤ دِل والوں کا افسانہ کہیں موج کو گیسُو، بھنوَر کو چشمِ جانانہ کہیں دار پر چڑھ کر، لگا ئیں نعرۂ زُلف ِصَنم! سب، ہمیں باہوش سمجھیں چاہے دِیوانہ کہیں یارِ نکتہ داں کدھر ہے، پھر چلیں اُس کے حضوُر زندگی کو دِل کہیں اور دِل کو نذرانہ کہیں تھامیں اُس…
-

کہانی سانس لیتی ہے کہانی قطرہ قطرہ زندگی سے آنس ل…
کہانی سانس لیتی ہے کہانی قطرہ قطرہ زندگی سے آنس لیتی ہے کبھی لمحوں کی چٹیا میں ستارے ٹانک جاتی ہے کبھی پَل بھر میں صدیوں کی مسافت پھانک جاتی ہے کہانی سانس لیتی ہے کہانی سانس لیتی ہے کسی کو ساتھ لیتی ہے کسی کو چھوڑ جاتی ہے کبھی انگلی پکڑتی ہے کبھی بانہوں…
-

( جون ایلیا کی ایک غیر مطبوعہ غزل ) مَیں کیا کروں…
( جون ایلیا کی ایک غیر مطبوعہ غزل ) مَیں کیا کروں’ مجھے اظہار تک نہیں آتا ہے اُس سے پیار، مگر پیار تک نہیں آتا سخن تو ذات کی بربادیءِ ہمیشہ ہے یہ سلسلہ کبھی گھر بار تک نہیں آتا چُرا کے لے گئے گفتار کو مری ‘ وہ یار جنہیں طریقہءِ گفتار تک…
-

ساغر اُٹھا کے زُہد کو رد ہم نے کر دیا پھر زندگی کے…
ساغر اُٹھا کے زُہد کو رد ہم نے کر دیا پھر زندگی کے جزر کو مد ہم نے کر دیا وقت اپنا زرخرید تھا، ہنگام ِ مے کشی لمحے کو طُول دے کے ابد ہم نے کر دیا مے خانے سے چلی جو کبھی روٹھ کر بہار آگے سُبو کو صورت ِ سد ہم نے…
-

( غیــر مطبــوعــہ ) حالت ِ حال کی افسوس سِــتم ر…
( غیــر مطبــوعــہ ) حالت ِ حال کی افسوس سِــتم رانی میں میں پکاروں بھی کسے دشت کی ویرانی میں پانو اُن کے کبھی آسودہء منزل نہ ہوئے کٹ گئے راہ سے جو عقل کی جولانی میں لٹ گئی کس سے کہیں ہائے متاعِ احساس دولتِ دل تھی! گئی! شوقِ جہاں بانی میں میں ترا…
-

معتبر شاعر ساقیؔ فاروقی اور معروف کالم نگار مُنّو …
معتبر شاعر ساقیؔ فاروقی اور معروف کالم نگار مُنّو بھائی رضاے الہٰی سے وفات پا گئے اِنّا للہ و اِنّا الیہ راجعون ۔
-

( غیر مطبوعہ طویل نظم براے مکالمہ ) لا معکُوس سَ…
( غیر مطبوعہ طویل نظم براے مکالمہ ) لا معکُوس سَر ِ ایوان ِ کَیاں تُم دیکھا وقت کو ایڑ لگانے والے ثانیے صدیوں کے دَر کھولتے ہیں مادّی دُنیا کے بِھیتر سے گزرے دن رات کس قدَر سخت زباں بولتے ہیں ( دَر و دیوار کہ جَھڑتا ہُوا لا ) بے جنُوں جی لیے…
-

جدید غزل کے معتبر اور اہم ترین شاعر ” اِقبال کوثرؔ…
جدید غزل کے معتبر اور اہم ترین شاعر ” اِقبال کوثرؔ مرحُوم کی زندگی کی آخری غزل پیشِ خدمت ہے ( سنہری حلقہ ) ( غیر مطبوعہ ) کیوں تیرے آگے بھی مجھ کو ‘ دعویٰ ء انا ہو جاتا ہے ! یہ کیا مجھے کر دیتا ہے کوئی’ یہ مجھ کو کیا ہو جاتا…