پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بلال اختر کی غزلیں — Bilal Akhtar Ghazals

بلال اختر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سسکیاں بھر کے لب اداس ہوئے (غزل)

سسکیاں بھر کے لب اداس ہوئے

یہ مرے دوست جب اداس ہوئے

پوچھتا کوئی تو بتاتے ہم

کب ہنسے اور کب اداس ہوئے

صدیوں پہلے چلا گیا تھا وہ شخص

اور اک آپ اب اداس ہوئے

قہقہوں سے منایا سوگ ترا

رات ہم بھی عجب اداس ہوئے

دل کہ بھر آیا پھر بھی روئے نہیں

خود کو سمجھایا کب اداس ہوئے

تیرے جانے پہ کچھ ہوئے اخترؔ

کچھ تو میرے سبب اداس ہوئے

تمہیں دل کو دکھانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے (غزل)

تمہیں دل کو دکھانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے

مجھے کب غم بھلانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے

جلانے میں جسے لگتا ہے ساری عمر کا ترکہ

وہی دیپک بجھانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے

رلانے والے لوگوں کو نہیں معلوم یہ شاید

ہمیں تو مسکرانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے

محبت کرتے کرتے تھک گیا ہوں پر نہیں سمجھا

کہاں دل کو بسانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے

لکھیں نظمیں جو پہروں بیٹھ کر تیرے لیے میں نے

زمانے کو سنانے میں ذرا سی دیر لگتی ہے

مزید غزلیں از بلال اختر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں