پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بیتاب دہلوی کی غزلیں — Betab Dehlvi Ghazals

بیتاب دہلوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بلبل خراب و خوار ہوئی یوں چمن کو چھوڑ (غزل)

بلبل خراب و خوار ہوئی یوں چمن کو چھوڑ

آوارہ جوں پھرے کوئی اپنے وطن کو چھوڑ

اک روز میں نے اس بت عیار سے کہا

لگ جا گلے سے روز کے تو مکر و فن کو چھوڑ

لیلیٰ کو کیا ملا نہ ملی قیس سے اگر

شیریں نے کیا حصول کیا کوہ کن کو چھوڑ

بے تاب و بے قرار کی ہوتی ہے آہ بد

کہنے کو میرے مان تو اس بانکپن کو چھوڑ

بولا کہ چٹکیوں میں اڑاؤں گا جب تلک

اڑ جائے مرغ روح نہ تیرے بدن کو چھوڑ

قصہ وصل دلا لب پہ تو لانا نہ کہیں (غزل)

قصہ وصل دلا لب پہ تو لانا نہ کہیں

مجھ کو ڈر ہے کوئی سن لے یہ فسانہ نہ کہیں

چھوڑے جاتا ہوں نشانی میں ترے پاس یہ دل

جس طرح چاہے تو رکھیو پہ گنوانا نہ کہیں

میں لگاوٹ جو لگا کرنے تو بولا وہ شوخ

باتوں باتوں میں مجھے ہاتھ لگانا نہ کہیں

میری وحشت سے منادی ہے یہ ناکوں پر آج

دیکھیو شہر میں آوے وہ دوانا نہ کہیں

چاندنی کی عجب اس وقت ہے کیفیت واہ

زلف بکھرا کے تو مکھڑے کو چھپانا نہ کہیں

مزید غزلیں از بیتاب دہلوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں