پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اشرف جہانگیر کی غزلیں — Ashraf Jahangeer Ghazals

اشرف جہانگیر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آپ کے شہر میں بھٹکیں گے یا مر جائیں گے (غزل)

آپ کے شہر میں بھٹکیں گے یا مر جائیں گے

ہم کو لگتا نہیں ہم لوٹ کے گھر جائیں گے

بے ایمانی سے پرے دنیا بنانی ہے ہمیں

ہم نہ جائیں گے جدھر اہل نظر جائیں گے

آپ کا کیا ہے کہیں اور لگا لیں گی دل

جان من یہ مرے اشعار کدھر جائیں گے

کیا کریں اتنی حسیں ہے تری دنیا مولیٰ

ورنہ سوچا تو یہی تھا کہ سدھر جائیں گے

ہم نے سوچا تھا یہی ہم نہیں سوچیں گے کبھی

اب تو لگتا ہے اسی سوچ میں مر جائیں گے

اتنے احسان تو فرہاد کے اشرفؔ پر ہیں

سب کو ڈر ہے یہ جو کہتے ہیں وہ کر جائیں گے

میں نے پوچھا تھا کہ بارش بھی کہیں ہوتی ہے (غزل)

میں نے پوچھا تھا کہ بارش بھی کہیں ہوتی ہے

کھول کے زلف وہ بولے کہ یہیں ہوتی ہے

ایک چہرہ ہے جسے دیکھ نہیں پاتا ہوں

ہار ایسی ہے کہ برداشت نہیں ہوتی ہے

ڈھونڈھنا ہم کو وہیں اس نے جہاں چھوڑا ہو

اس کی رکھی ہوئی ہر چیز وہیں ہوتی ہے

ہم مسیحا تھے سبھی کے سو رہے تنہا ہم

کیمرے کی کوئی تصویر کہیں ہوتی ہے

خواہشیں آپ کی ڈکورتھ لوئس جیسی ہیں

دل ناداں کو سمجھ اس کی نہیں ہوتی ہے

مزید غزلیں از اشرف جہانگیر ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں