پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آشکارہ خانم کشف کی غزلیں — Ashkara Khanam Kashf Ghazals

آشکارہ خانم کشف کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مرے دل سے پوچھو وہ کیا کر چلے (غزل)

مرے دل سے پوچھو وہ کیا کر چلے

مجھے زندگی سے جدا کر چلے

حق زندگی جو ادا کر چلے

کفن میں وہ کیوں منہ چھپا کر چلے

گماں کو یقیں میں ملا کر چلے

عقیدے خدا سے جدا کر چلے

گھڑی بھر کو آئے رکے بھی نہیں

تمسخر ہمارا اڑا کر چلے

وہ یادوں کا دفتر تھا کرتے بھی کیا

مرا آخری خط جلا کر چلے

سدا رحمتیں ہم پہ رکھنا خدا

بڑی عاجزی سے دعا کر چلے

انہیں یاد دنیا رکھے گی سدا

وطن پر جو جانیں فدا کر چلے

کبھی عمر غفلت میں گزری ہے کشفؔ

یہ کیا کر دیا ہے یہ کیا کر چلے

مزید غزلیں از آشکارہ خانم کشف ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں