عقیل محی الدین کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دے کر مجھے وہ یاد سبھی خواب لے گیا (غزل)
دے کر مجھے وہ یاد سبھی خواب لے گیا
یعنی مجھے بھی ساتھ تہہ آب لے گیا
اس نے نہیں کیا ہے مری رات کو حسیں
گو شام کو ہی دن کے سبھی تاب لے گیا
تھا خوب طرف دار تمہارا پیام بر
جس جس پہ اچھا لکھا تھا وہ باب لے گیا
میں نے نہیں تھی چھیڑی مری تب کوئی غزل
جب میرے سب خیال وہ بے خواب لے گیا
تب رہ گیا میں اپنی ہی اس سادگی پہ دنگ
جب دیکھا میرے حرفوں کو تالاب لے گیا
مزید غزلیں از عقیل محی الدین ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں