پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انو رضوی کی غزلیں — Annu Rizvi Ghazals

انو رضوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تم اپنے شہر کے سارے دیے بجھا ڈالو (غزل)

تم اپنے شہر کے سارے دیے بجھا ڈالو

اسی بہانے اندھیروں کو آزما ڈالو

پرانے نقش قدم راہ سے مٹا ڈالو

اگر ہنر ہے نئے راستے بنا ڈالو

کبھی اداس اگر ہو تو یاد کر لو ہمیں

کبھی جو یاد ہم آئیں ہمیں بھلا ڈالو

جب میرے لیے کوئی بھی سازش نہ رہے گی (غزل)

جب میرے لیے کوئی بھی سازش نہ رہے گی

ایسے میں تو جینے کی بھی خواہش نہ رہے گی

میں کاغذی کپڑوں میں نکل آؤں گا لیکن

مجھ پہ کسی موسم کی نوازش نہ رہے گی

وہ چاہے تو بنجر کو بھی پھولوں سے نوازے

وہ روٹھا تو ساون میں بھی بارش نہ رہے گی

ہم ایک رہیں گے (نظم)

ہم ایک رہیں گے

نہ ظلم کریں گے

نہ کبھی ظلم سہیں گے

مسجد بھی ہماری ہے شوالہ بھی ہمارا

گنگا بھی ہماری ہے ہمالہ بھی ہمارا

ایشور سے دعا مانگیں گے اللہ سے کہیں گے

ہندو بھی ہیں مسلم بھی ہیں عیسائی ہیں ہم سب

آپس میں محبت ہے ہمیں بھائی ہیں ہم سب

جمنا کی طرح ساتھ میں گنگا کے بہیں گے

یہ رام کی دھرتی ہے تو نانک کا نگر ہے

رسخان کا بھگوان ہی میرا کا کنور ہے

اس دیس کی تاریخ بدلنے نہیں دیں گے

مزید غزلیں از انو رضوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں