پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انکش ہمدرد کی غزلیں — Ankush Hamdard Ghazals

انکش ہمدرد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آج بڑھتی جا رہی ہیں اس جہاں میں ذلتیں (غزل)

آج بڑھتی جا رہی ہیں اس جہاں میں ذلتیں

مٹ رہی ہیں رفتہ رفتہ پیار والی فطرتیں

روٹیوں کے واسطے اب در بہ در ہے آدمی

بک رہی ہیں کوڑیوں میں آج کل یہ عزتیں

پس رہی ہے عام جنتا کرسیوں کی جنگ میں

بانٹتی ہے نفرتوں کی یہ سیاست رشوتیں

پاس کوئی بیٹھ کر اب دو سخن کہتا نہیں

چھن گئی مصروفیت میں روح کی سب فرصتیں

خاک کا پتلا ہے انساں خاک میں مل جائے گا

بھول بیٹھا ہے مسافر چند دن کی مہلتیں

بادشاہوں کے محل اب ڈھ کے مٹی ہو گئے

کیا ہوئیں وہ طاقتیں اور کیا ہوئیں وہ حکمتیں

بیج نفرت کے جو بوئے گا وہ کاٹے گا وہی

وقت دیتا ہے ہمیشہ ہی برابر اجرتیں

ادھوری رہ گئی جو داستاں اس کو بھلا دینا (غزل)

ادھوری رہ گئی جو داستاں اس کو بھلا دینا

مرا نام و نشاں اب تم ہواؤں میں اڑا دینا

بلاوا آ گیا ہے اب مجھے اس پار جانے کا

مری مٹی کو مٹی کی امانت میں ملا دینا

مسافر اب سفر کی آخری سرحد پہ بیٹھا ہے

چراغ زندگی بجھنے کو ہے اب بس دعا دینا

مزید غزلیں از انکش ہمدرد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں