انکر گری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جو آنکھوں میں تمہارے خواب تھے لوٹا رہا ہوں میں (غزل)
جو آنکھوں میں تمہارے خواب تھے لوٹا رہا ہوں میں
رہا ہو کر تمہارے عشق سے اب جا رہا ہوں میں
مجھے امید تھی اک روز ہاں تم لوٹ آؤ گے
وہی امید ان آنکھوں میں اب دفنا رہا ہوں میں
مجھے لوٹانی ہے تیری ہر اک پائی مرے اے دوست
اسی خاطر ترے احسان سب گنوا رہا ہوں میں
تمہارے ساتھ رہ کر سیکھ لی ہے بے وفائی بھی
تمہارے جیسا ہی اب یار بنتا جا رہا ہوں میں
تمہارے ہجر میں کیا کیا نہیں کرنا پڑا مجھ کو
کہ آنسو پی رہا ہوں اور غم کو کھا رہا ہوں میں
مجھے اندر سے جانے کتنا تم نے توڑ ڈالا ہے
تمہیں یوں سونپ کر خود کو بہت پچھتا رہا ہوں میں
کبھی میں بانٹتا پھرتا تھا سب میں روشنی اپنی
پر اب بے نور کتنا یار ہوتا جا رہا ہوں میں
اس سے بہتر تو کچھ اس دنیا میں دیکھا ہی نہیں (غزل)
اس سے بہتر تو کچھ اس دنیا میں دیکھا ہی نہیں
تیرے چہرے سا یہاں کوئی بھی چہرہ ہی نہیں
میں نے آوازیں اسے دی تھیں نہ جانے کتنی
میری خاطر وہ مگر راہ میں ٹھہرا ہی نہیں
ہم نے چھانی ہے بہت خاک جہاں بھر کی مگر
ہم کو تم جیسا یہاں کوئی بھی ملتا ہی نہیں
ہم نے چاہا تو یہی تھا کہ وہ مل جائے ہمیں
اس ہتھیلی میں مگر یار وہ ریکھا ہی نہیں
ہم نے دیکھے ہیں ندی جھیل سمندر کتنے
تیری آنکھوں سا مگر کچھ بھی تو گہرا ہی نہیں