پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

انکت دکشت عرض کی غزلیں — Ankit Dixit Arz Ghazals

انکت دکشت عرض کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جیتے جی لیتا رہا میں نام اس کا (غزل)

جیتے جی لیتا رہا میں نام اس کا

مرتے دم آیا نہیں پیغام اس کا

عمر بھر خود کو بتاتا رہ گیا میں

پاس جا پھر ہاتھ پھٹ سے تھام اس کا

اف یہ بے چینی یہ میری چھٹ پٹاہٹ

کر نہ پائی آج تک اک کام اس کا

اور میری زندگی میں کیا ملے گا

درد آنسو جو بھی ہے انعام اس کا

آج سب کچھ ہار کر کے سوچتا ہوں

چل پڑوں میں جس طرف ہے دھام اس کا

راتوں کو اٹھ اٹھ کے رونا بند کرو (غزل)

راتوں کو اٹھ اٹھ کے رونا بند کرو

عاشق ہو دیوانے ہونا بند کرو

سچ کہتا ہوں راتیں اچھی گزریں گی

تم بھی اس کو سوچ کے سونا بند کرو

ٹوٹے گھر میں کوئی نہ آنا چاہے گا

اس دل کا اب کونا کونا بند کرو

بیت چکی جو اس کو سوچے جاتے ہو

آج کے اس لمحے کو کھونا بند کرو

حال دل لوگوں کو اپنا بتلا کے

سب کے دل میں کانٹے بونا بند کرو

عرضؔ تمہیں جن لوگوں نے ٹھکرایا ہے

تم بھی ان لوگوں کا ہونا بند کرو

مزید غزلیں از انکت دکشت عرض ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں