پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احمد معصوم کی غزلیں — Ahmad Masoom Ghazals

احمد معصوم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دلوں پہ زخم لگا کے ہزار گزری بہار (غزل)

دلوں پہ زخم لگا کے ہزار گزری بہار

گئی ہے چھوڑ کے اک یادگار گزری بہار

مرے قریب جو کوئی گل بدن مہکا

تو آئی یاد کوئی خوش گوار گزری بہار

کسی طرح مجھے پاگل نہ کر سکی ورنہ

ترے بغیر بھی آئی بہار گزری بہار

ہر ایک سرو رواں پر گماں کہ جیسے وہی

ہو میرا ماضی مری یادگار گزری بہار

مرے نصیب کا نوحہ خزاں یہ عہد خزاں

ترے کرم کا فسانہ بہار گزری بہار

کہہ ڈالے غزلوں نظموں میں افسانے کیا کیا (غزل)

کہہ ڈالے غزلوں نظموں میں افسانے کیا کیا

دل میں پھر بھی دھڑکتا رہتا ہے جانے کیا کیا

داغ کو چاند آنسو کو موتی زخم کو پھول کہیں

ہم کو بھی انداز سکھائے دنیا نے کیا کیا

چاند ایسے چہروں والے ہیں چاند اتنے ہی دور

جن کے سپنے دیکھتے ہیں ہم دیوانے کیا کیا

سوکھے لب پھیکے رخسار اور الجھے الجھے بال

شہروں میں بھی مل جاتے ہیں ویرانے کیا کیا

مزید غزلیں از احمد معصوم ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں