افضل علی افضل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
زخم سیتے ہوئے مسکراتے ہوئے (غزل)
زخم سیتے ہوئے مسکراتے ہوئے
سال گزرا ہے ضبط آزماتے ہوئے
اس نے روکا مجھے شہر سے آتے وقت
میں بھی رویا بہت گاؤں جاتے ہوئے
عکس تیرا ہی دیکھا ہے میں نے صنم
آج بھی بال اپنے بناتے ہوئے
اشک بہنے لگے تیز دھڑکن ہوئی
اک غزل میرؔ کی گنگناتے ہوئے
شہر پیارا ہے تم کو کہ تم نے کبھی
کھیت دیکھے نہیں لہلہاتے ہوئے
ہے خواہش مری یہ پکارو کبھی تم (غزل)
ہے خواہش مری یہ پکارو کبھی تم
سنو تو کہو بھی ارے تم اجی تم
بھٹکتا رہا میں یہاں واں ہمیشہ
مرا دل گیا واں جہاں بھی گئی تم
جہاں بھی میں جاؤں ترا ساتھ چاہوں
مجھے ہو گئی ہر جگہ لازمی تم
میسر نہیں اک کھڑی چین مجھ کو
مجھے یاد آتی رہی ہر کھڑی تم
کرایہ تو دو کچھ محبت کا مجھ کو
جو مدت سے میرے ہی دل میں رہی تم
ہوا کیا ہے تم کو مجھے تم کہو تو
ذرا دیر پہلے تھی اچھی بھلی تم
مزید غزلیں از افضل علی افضل ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں