پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آشفتہ اورنگ آبادی کی غزلیں — Aashufta Aurangabadi Ghazals

آشفتہ اورنگ آبادی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کیا بزم میں گلابی چلی ہے چمن کے بیچ (غزل)

کیا بزم میں گلابی چلی ہے چمن کے بیچ

ساقی یہ طور تیری بھلی ہے چمن کے بیچ

خاکستری بدن ترا کس سرو نے کیا

قمری تو کس کے ہاتھ جلی ہے چمن کے بیچ

شاید ہے دست نازک گلروئے سبز پوش

یہ شاخ گل نہیں جو ہلی ہے چمن کے بیچ

خم جوش میں ہے ساغر و مینا ہے لوٹ پوٹ

کس نے گلابی آنکھ ملی ہے چمن کے بیچ

مزید غزلیں از آشفتہ اورنگ آبادی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں