پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

____________محمود درويش~ میں اکیلا ہی قہوہ بناتا ہوں اور تنہا ہی اسے نوش کرتا …

✍____________محمود درويش~

میں اکیلا ہی قہوہ بناتا ہوں
اور تنہا ہی اسے نوش کرتا ہوں
اپنی زندگی سے کچھ کھو دیتا ہوں
شاید۔۔۔۔۔۔ لذت اور تسلسل کھو دیتا ہوں
قہوہ عجلت میں نہیں پیا جا سکتا ،
یہ وقت کا ہم مزاج ہے،
اسے آہستگی سے چسکیاں بھرتے پینا ہو گا
قہوہ تو ذائقے کی آواز ہے
جو خوشبو سے آراستہ ہے
قہوہ خود میں جھانکنے جیسا ہے
جیسے یہ، یادوں میں سرایت کر جائے
قہوہ اک نوخیز صبح کی خاموشی ہے
ایک ایسی تنہائی ،
جس میں آپ اکیلے ہوتے ہیں
عزلت اور ٹھراؤ سے،
اپنی چاہت کا پانی بھرتے ہوئے
جو نفس اور اشیاء کے درمیان
ایک تخلیقی سکینت کا ربط پیدا کرتا ہے
قہوہ صبح کے آغاز کی کنجی ہے
صبح کا پہلا طعام،
قہوے کی لذت یہ ہے کہ آپ اسے خود اپنے
ہاتھوں سے بنائیں،
نہ کہ پلیٹ سے اٹھا کر پی لیں
کیونکہ پلیٹ سے اٹھانے والا ایسا ہے،
جو گفتگو کرتا ہو
اور
کلام؛ صبح کے قہوے کا اثر ضائع کر دیتا ہے
قہوہ اک خاموش ،
کبھی نہ ختم ہونے والی صبح
میں بیٹھی گم صم کنواری دوشیزہ ہے
یادوں کو تازہ کرنے کے لیے
قہوہ جادو سا اثر کرتا ہے
قہوہ محبت کی طرح ہے،
جس کی کمی سیراب نہیں کرتی،
اور زیادتی۔۔۔۔۔
پیٹ نہیں بھرتی
قہوہ یادیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔
ان کی یادیں،
جو ہمارے ساتھ قہوہ پینے میں شامل ہوتے ہیں
ایک ایسی جگہ میں
جو یاد ؛(ناسٹلجیا) سے بھری ہوئی ہے.

…………………………………………..

وحيداً أصنعُ القهوة وحيداً أشربُ القهوة
فأخسر من حياتي.. أخسر النشوة
القهوة لا تُشرب على عجلٍ
القهوةٌ أخت الوقت تُحْتَسى على مهلٍ
القهوة صوت المذاق، صوت الرائحة
القهوة تأمّلٌ وتغلغل في النفس وفي الذاكرة
القهوة هي هذا الصمت الصباحي الباكر
هي الوحيدة التي تقف فيه وحدك
مع ماء تختاره بكسل وعزلة
وفي ‏سلام مبتكر مع النفس والأشياء،
والقهوة هي مفتاح النهار وأوله:‏
هي أن تصنعها بيديك لا أن تأتيك على طبق
لأن حامل الطبق هو حامل الكلام
والقهوة الأولى يفسدها الكلام ‏الأول
لأنها عذراء الصباح الصامت المتناهي
للقهوةِ مفعولُ السحرِ في أصلاح الذاكرة
القهوة كالحب قليلٌ منه لا يَروي وكثيرٌ منه لا يُشبِع
والقهوةُ ذكريات ..
ذكرياتِ من شربوها معنا في مكانِ ما مشبعٍ بالحنين.

#حنظلة_الخليق

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3285210851709425


Comments

19 responses to “____________محمود درويش~ میں اکیلا ہی قہوہ بناتا ہوں اور تنہا ہی اسے نوش کرتا …”

  1. Silence is the essence..🤍

  2. Ahmad Bilal
    قہوہ۔۔۔اور تم کیا جانو قہوہ کیا ہے😐

  3. Bohat khubsoorath!!

  4. واہ قہوہ پہ زبردست نظم ہے

  5. عمدہ نظم اور اس کا ترجمہ بھی
    اس سرد موسم میں یہ نظم اور قہوہ💐

  6. یہ فارسی زبان سے ترجمہ کیا گیا ہے؟

  7. V nice and quiet tachi!!!

  8. Translated work of Darvesh is quite appealing as the diction has not missed the context…. Beautiful!

  9. ترجمہ میں قہوہ کی مہک سمٹ آئی
    بہت اعلی ترجمہ

  10. ہمارے ہاں یہ سب چاۓ کے خواص ہیں ۔اچھا ترجمہ