اے روحِ من، اے زندگی….
میری ہر خوشی، میری ہر ہنسی
تیرے پیار کی سوغات ہے
تیرے بعد نہیں کچھ طلب
سب کچھ ہی تیرا ساتھ ہے
تجھ سے چلے ہر سانس یہ
تیرے بعد کچھ نہ حیات ہے
تیری یاد کی قوسِ قزح
کے رنگوں سے ہی اے جانِ جاں
سبھی پل میرے رنگین ہیں
تیرے خال و خد میری سبھی
بے چینیوں کی تسکین ہیں
میری جینے کی بنی وجہ
اے روح من تیری ذات ہے
تجھ سے چلے ہر سانس یہ
تیرے بعد کچھ نہ حیات ہے
اے پیکر وفا تو یوں
مجھ میں سدا موجود ہے
میری سوچ کا، میری آنکھ کا
تو زاویہء محدود ہے
تیرا قرب ہی اے روح من
میرے زندگی کا ثبات ہے
تجھ سے چلے ہر سانس یہ
تیرے بعد کچھ نہ حیات ہے
(طارق اقبال حاوی)
Comments
8 responses to “"___ فقط ایک شخص کی قلت مارے گی مجھے، وہ ایک شخص …”
😮
Ahan kmal…👌🏻
Bohot khoooob❤❤
Love this ❤️
بہت خوووووب
اے روحِ من، اے زندگی….
میری ہر خوشی، میری ہر ہنسی
تیرے پیار کی سوغات ہے
تیرے بعد نہیں کچھ طلب
سب کچھ ہی تیرا ساتھ ہے
تجھ سے چلے ہر سانس یہ
تیرے بعد کچھ نہ حیات ہے
تیری یاد کی قوسِ قزح
کے رنگوں سے ہی اے جانِ جاں
سبھی پل میرے رنگین ہیں
تیرے خال و خد میری سبھی
بے چینیوں کی تسکین ہیں
میری جینے کی بنی وجہ
اے روح من تیری ذات ہے
تجھ سے چلے ہر سانس یہ
تیرے بعد کچھ نہ حیات ہے
اے پیکر وفا تو یوں
مجھ میں سدا موجود ہے
میری سوچ کا، میری آنکھ کا
تو زاویہء محدود ہے
تیرا قرب ہی اے روح من
میرے زندگی کا ثبات ہے
تجھ سے چلے ہر سانس یہ
تیرے بعد کچھ نہ حیات ہے
(طارق اقبال حاوی)
Kon h g
Great line