پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

2022 کی نوبل انعام یافتہ مصنفہ اینی ارنو کی کتاب ”گمشدہ“ کا ایک جائزہ – ہم سب

اینی ارنو ادب کا نوبل انعام جیتنے والی پہلی فرانسیسی مصنفہ ہیں۔ اینی ارنو کو 2022 ء کے نوبل پرائز کا حقدار ٹھہرایا گیا۔ اینی کی زیادہ تر تحریریں سوانحی نوعیت کی ہیں لہذا کچھ ناقدین کے مطابق یہ ان کے ذاتی مشاہدے کی طاقت ہے کہ قارئین انھیں غلط طور پر خود اپنی زندگی کا مورخ سمجھتا ہے۔ ان کے مطابق اینی ارنو نے ہمیشہ اس بات پر اصرار کیا ہے کہ وہ سوانحی تحریروں کی بجائے افسانے کی مصنفہ ہیں۔ اگر میں تارڑ کی بات کروں تو کہا جا سکتا ہے کہ مستنصر حسین تارڑ کے سفرناموں کا رنگ افسانوی ہے لیکن یہ ان کے مشاہدے کی گہرائی ہے کہ ان کے سفرناموں کی کوکھ سے ناول نکلے ہیں بالکل ویسے ہی اینی ارنو کی تحریریں اگر چہ سوانحی نوعیت کی ہیں جو احساس کی بھرپور شدت لئے ہوئے ہیں لیکن اس کے ناول بھی انھیں سوانحی تجربات کی کوکھ سے ہی نکلے ہیں۔

2022 کی نوبل انعام یافتہ مصنفہ اینی ارنو کی کتاب ”گمشدہ“ کا ایک جائزہ – ہم سب

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3871082596455578


Comments

One response to “2022 کی نوبل انعام یافتہ مصنفہ اینی ارنو کی کتاب ”گمشدہ“ کا ایک جائزہ – ہم سب”