پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴
100لفظوں کی کہانی (تنقید)

100لفظوں کی کہانی (پیوند کاری)

بیری کا یہ جوسر سبز درخت ہے، ناکارہ تھا۔۔۔
نانی اماں نے اس کی پیوند کاری کی ۔۔۔ بیر میٹھے ہو گئے۔
دادا جان نے آم کے درخت کی پیوند کاری کی۔
آم کی قسم تبدیل ہو گئی ،اورمٹھاس بھی بڑھ گئی۔
میںبچوں کو پیوند کاری کا عمل اور فائدے سمجھا رہا تھا۔
ننھے ذہن بہت غور سے باتیں سُن رہے تھے۔
یزدان توجہ سے سنتا ۔ سوال بھی کرتا تھا۔
انکل! کیا پیوند کاری سے ناکارہ چیزیں کارآمد ہو جاتی ہیں؟ اُس نے معصومیت سے پوچھا۔
جی بیٹا!
کیا ہمارے وزیر اعظم کا دل بھی اب پیوند کاری کے بعد کارآمد ہو جائے گا؟ ۔
[button color=”orange” size=”medium” link=”http://” icon=”” target=”false”]سید شاہد عباس[/button]