100لفظوں کی کہانی (تنقید)

100لفظوں کی کہانی (جاہلیت)

چودہ سو سال پہلے بیٹی پیدا ہوتے ہی اُسے گاڑ دیا جاتا تھا۔
باندی سے زیادہ کا درجہ حاصل نہیں تھا۔
پیارے آقائے دو جہاںﷺ نے آ کر اس قبیح رسم کا خاتمہ کیا۔
اور الحمدوللہ آج اسلام عورتوں کو مکمل حقوق دیتا ہے۔
شادی بیاہ کے معاملات میں ان کی پسند ناپسند کی اہمیت ہے۔
خطابت جوش پہ تھی ۔
بیٹی نے غور سے سُنا اور بولی۔
بابا ! اگر بیٹی جلتی ہوئی زینت، ماں جلاتی پروین بی بی ہوتو پھر چودہ سو سال پہلے کا گاڑدینا ہی بہتر نہیں تھا؟
شرم سے جھکا سر۔۔۔ میرا جواب تھا۔
[button color=”orange” size=”medium” link=”http://” icon=”” target=”false”]سید شاہد عباس[/button]