????????””کشمیر کے لیے ایک نظم””????????
زندہ ہے پر مانگ رہی ہے جینے کی آزادی
دیو کے چنگل میں شہزادی یہ کشمیر کی وادی
حَدِ نظر تک سرو و صنوبر ہیں بھی اور نہیں بھی
ظالم کے دربار میں مہر بہ لب فریادی
چھینتے ہیں ہونٹوں سے دعائیں اور سروں سے رِدائیں
دشمن نے جن بھیڑیوں کو جنگی وردی پہنادی
شاید ایسے اک میّت پامالی سے بچ جائے ماں نے کم سن بچی کی دریا میں لاش بہادی
سوئے ہوئے ضمیر نے اب تک دروازہ نہیں کھولا
ہم نے تو ظلم کے پہلے دن زنجیرِ عدل ہلادی
حُسن لکیریں کھینچ رہا تھا سادہ سے کاغذ پر
آزادی کا لفظ لکھا کشمیر کی شکل بنادی
غلام مُحمد قاصر
یکم فروری ۱۹۹۴
از:-اِک شعر ابھی تک رہتا ہے (کُلیاتِ قاصر) ص ۳۹۱/۳۹۲
انتخاب
سفیدپوش
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔