۲۱ فروری بلند پایہ محقق جناب مشفق خواجہ کے یومِ وفات پر
پھر ذہن میں اُبھرے وہی یادوں کے دُھندلکے
پھر درد سے لبریز ہوئے شعر غزل کے
پھر دل کو ملی اِک غمِ تازہ کی رفاقت
لوٹ آئیں ہیں بیتے ہوئے دُکھ روپ بدل کے
اِک لمحہ نارفتہ کا فیضان ہے یہ بھی
دل خاک ہُوا آگ میں خود اپنی ہی جل کے
بیگانہ روی اُس کی ہے، تنہا روی میری
کیا دل کو ملا شوق کی راہوں پہ بھی چل کے
آگاہ کرے جو مرے احوال سے مجھ کو
ایسا بھی کسی آنکھ سے آنسو کوئی ڈھلکے
بکھرے ہوئے خوابوں کو سمیٹوں تو یہ سوچوں
کیوں فاصلے بڑھتے ہی گئے فکر و عمل کے
اِک شخصِ خوش انفاس کے احسان ہیں کیا کیا
جو بات بھی ہوتی ہے سو لہجے میں غزل کے
مشفق خواجہ
از:-ابیات ص ۹۲/۹۳
انتخاب
سفیدپوش

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔