“۔۔۔۔ چنانچہ اس سوال کے بارے میں کہ ‘میں نے لکھنا کیوں شروع کیا؟‘، میرا جواب یہ ہے کہ میں نے اس وجہ سے لکھنا شروع کیا کہ میرے اوپر غربت زدہ اور تھکا دینے والی زندگی کا دباؤ پڑ رہا تھا اور میرے پاس اتنے تاثرات تھے کہ میں لکھے بغیر نہیں رہ سکا۔ پہلی وجہ نے تو مجھے غربت زدہ اور تھکا دینے والی زندگی میں تخیل کی تخلیقات داخل کرنے پر مجبور کیا۔۔۔۔۔ بچپن ہی سے میں لوگوں کے بےمعنی ظلم اور ناقابلِ فہم بُغض کا مشاہدہ کر رہا تھا۔ یہ دیکھ کر مجھے حیرت ہوتی تھی کہ کچھ لوگوں پر تو بےانتہا بوجھ پڑ رہا ہے اور کچھ لوگ چین کرتے ہیں۔ بچپن ہی میں مَیں نے دیکھ لیا تھا کہ نیک اور پارسا لوگ اپنے آپ کو خدا سے جتنا قریب سمجھتے تھے اتنا ہی زیادہ وہ ان لوگوں سے دور تھے جو ان کا کام کاج کرتے تھے اور اپنے یہاں کام کرنے والوں سے ان کے مطالبات بھی اتنے ہی زیادہ بےرحمانہ تھے۔ غرض کہ میں نے زندگی کے اتنے ذلیل اور گندے پہلو آپ سے زیادہ دیکھے ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے زندگی کو اتنی گھناؤنی شکلوں میں دیکھا ہے جتنا آپ نہیں دیکھتے“
میکسم گورکی
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2145932132303975

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔