پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ افسانے

یہ صرف راولپنڈی کا حال نھیں ۔۔۔۔۔ مردم شماری 2023 کے مطابق راولپنڈی کی آبادی61 ل…


یہ صرف راولپنڈی کا حال نھیں ۔۔۔۔۔
مردم شماری 2023 کے مطابق راولپنڈی کی آبادی61 لاکھ 19 ہزار ہے۔WHO بتاتا ہے کہ ایک انسان کو دن میں کم از کم 60 لیٹر پانی روز چاہیے۔ذرا حساب لگائیں 61,19,000 لوگ × 60 لیٹر = 36 کروڑ 70 لاکھ لیٹر روزانہ یعنی راولپنڈی والوں کو روزانہ 36 کروڑ 70 لاکھ لیٹر پانی چاہیے۔تو پھر مہینے اور سال کا سوچیں.
اب ذرا تصویر میں۔ زمین پر نظر ڈالیں, راولپنڈی تحصیل کنکریٹ کا جنگل بن چکی ہے۔ مکان، دکانیں، سڑکیں ہر طرف چھت اور فرش۔ بارش کا پانی زمین میں جائے تو کہاں سے جائے؟
ان حالات میں زیرِ زمین پانی آخر کب تک ساتھ دے گا؟ کتنے سال؟ کس قیمت پر؟
یاد رکھیں زمین کا پانی لا محدود نہیں۔ یہ بینک اکاؤنٹ ہے، ہم روزانہ 36 کروڑ لیٹر نکال رہے ہیں، مگر واپس کتنا ڈال رہے ہیں؟
حل کیا ہے؟ دو کام آج سے شروع کریں:
اپنی چھت کا پانی ٹینک میں جمع کریں۔۔اور استعمال کریں۔ اس سے زیر زمین پانی پر بوجھ کم ہوگا۔ اپنی گھر کے پانی کے لیے ریچارج کنویں بنوائیں۔ جو پانی سڑکوں پر ضائع ہوتا ہے وہ واپس زمین کو دیں۔
پانی بچائیے اپنے لیے اپنی آنے والے نسل کے لیے۔

نوٹ:یہ60 لیٹر میں واش روم، کپڑے، وضو، کھانا، برتن یہ حساب کتاب شامل کرکے ایک بندے کا اوسط 60 کم سے کم ہے۔ ویسے ہم اس مقدار سے کہی زہادہ استعمال کررہے ہیں.



Source