اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

یہ دونوں کتابیں ایک ساتھ پڑھ رہا ہوں ایک روح کا ن…

یہ دونوں کتابیں ایک ساتھ پڑھ رہا ہوں

ایک روح کا نغمہ ہے ( Forty Rules of Love)

اور دوسرا مادے کا شور ( Rich Dad Poor Dad)

ایک سے آواز آتی ہے " اپنے اندر جھانکو کہ ساری دنیا تمہارے من میں بستی ہے۔ خود کو پہچانو کہ تم اس کائنات کی سرگم کا حصہ ہو۔ ہم سب ایک جیسے ہیں اور محبت کے دریا کے قطرے ہیں۔ خود کو دریا کی لہروں کے حوالے کرو اور اپنی ذات کو فنا کر دو کہ سمندر بن سکو"

دوسری کتاب باہر جھانکنے کو کہتی ہے " دیکھو تم لوگوں سے کتنے مختلف ہو۔ پہچانو وہ مواقع جو دوسرے کھو دیتے ہیں۔ تم اپنی قسمت کے مالک ہو۔ دولت ایک احساس کا نام ہے وہ احساس پیدا کرو۔ آگے بڑھو اور زیادہ کماؤ"

ہم میں زیادہ تر ان دو انتہاؤں میں سے کسی ایک پر ہوتے ہیں
خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو مادہ اور روح میں توازن کو پالیتے ہیں


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2787681748129007