اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ عکسِ خیال

یہ بھی کوئی اُصول تھا ، تم کیوں چلے گئے؟ جب مجھ ک…


یہ بھی کوئی اُصول تھا ، تم کیوں چلے گئے؟
جب مجھ کو سب قبول تھا ، تم کیوں چلے گئے؟

کچھ دیر پاس بیٹھتے ، کرتے ناں کوئی بات
میں کنس قدر ملُول تھا ، تم کیوں چلے گئے؟

خود پر ملال کس لیے ، پچھتاوا کس لیے؟
کیا میں تمہاری بھول تھا ؟ تم کیوں چلے گئے؟

دنیا میں صرف ایک ، تمہارے سوا تو کچھ
حاصل تھا نہ وصول تھا ، تم کیوں چلے گئے؟

سچ میں تمہاری زیست میں ، کچھ بھی نہیں تھا زین
یعنی بہت فضول تھا ؟ تم کیوں چلے گئے؟

"زین شکیل”


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house