پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یہ بھی نہیں کہ ان سے محبت نہیں رہی یہ بھی ہے سچ ک…

یہ بھی نہیں کہ ان سے محبت نہیں رہی
یہ بھی ہے سچ کہ دید کی حسرت نہیں رہی
…..
رشی پٹیالوی کا یومِ پیدائش
26 December 1999
کسے ندیم کسے ہم نوا کہیں اپنا
بٹھا کے پاس کسے مدعا کہیں اپنا
رہ حیات میں اپنے پرایوں سے ہٹ کر
کوئی ملے تو اسے ماجرا کہیں اپنا
ادائے پردہ نشینی کی شان کہتی ہے
وہ بت ہے تو بھی اسے ہم خدا کہیں اپنا
قدم قدم پہ نہ کیوں اہل کارواں بھٹکیں
وہ راہزن ہے جسے رہنما کہیں اپنا
ہمارے پاس ٹھہرتا ہے اجنبی کی طرح
روش جب اس کی ہو ایسی تو کیا کہیں اپنا
وہ رو بہ رو ہے تو ہوتی ہے خود شناسائی
جمال یار کو ہم آئینہ کہیں اپنا
ترے سلوک پر اب یہ سوال اٹھتا ہے
تجھے پرایا کہے جائیں یا کہیں اپنا
رشیؔ ہوا تو ہے اپنے بھی حال کا پرساں
وہ شخص ہم جسے درد آشنا کہیں اپنا