یہ بورخیس کی مشہور ترین تحریروں میں سے ایک ہے اور بعض ناقدین اسے ہسپانوی نثر کا سب سے بے عیب نمونہ قرار دیتے ہیں۔۔
زیف سید
°°°°°
بورخیس اور میں۔۔!!
واقعات دوسرے کے ساتھ ، بورخیس کے ساتھ پیش آتے ہیں۔۔ میں " بیونس آئرس " کی گلیوں سے گزرتا ہوں اور ایک لمحے کے لیے رکتا ہوں ، شاید عادت سے مجبور ہو کر ، تاکہ کسی ڈیوڑھی کی محراب یا کسی دروازے پر جالی کا کام دیکھ سکوں۔۔۔ بورخیس کے بارے میں مجھے ڈاک میں خبریں ملتی رہتی ہیں اور اس کا نام کسی سوانحی لغت میں یا پروفیسر کی فہرست میں دیکھ سکتا ہوں۔۔ مجھے ریت گھڑیاں ، نقشے ، اٹھارویں صدی کے ٹائپ ، الفاظ کا اشتیاق ، کافی کی خوشبو اور" سٹیونسن " کی نثر اچھی لگتی ہے۔۔ دوسرے کو بھی یہی چیزیں پسند ہیں ، لیکن کچھ ایسے خودپسندانہ طریقے سے کہ وہ کسی ادکار کی بناوٹ بن جاتے ہیں۔۔
یہ دعویٰ کرنا مبالغہ ہوگا کہ ہمارے تعلقات مخاصمانہ ہیں۔۔ میں ذندہ ہوں ، میں خود کو زندہ رہنے دیتا ہوں تاکہ بورخیس اپنی کہانیاں اور نظمیں بنتا رہے کیونکہ اس کی کہانیاں اور نظمیں میرے وجود کا اثبات کرتی ہے۔۔۔
مجھے یہ تسلیم میں کوئی قباحت محسوس نہیں ہوتی کہ اس نے چند اچھے صفحے بھی لکھ رکھے ہیں ، تاہم یہ صفحے مجھے بچا نہیں سکتے۔۔ شاید اس لئے کہ جو کچھ اچھا ہوتا ہے وہ کسی کی ملکیت نہیں ہوتا ، اس دوسرے کی ملکیت بھی نہیں ، بلکہ زبان اور روایت کی ملکیت ہوتا ہے۔۔ بہرحال، میں جو کچھ بھی ہوں ، میری تقدیر میں سب کچھ ہمیشہ کے لیے چھن جاتا درج ہے ، اور میرے وجود کے صرف چند موہوم لمحے ہی اس دوسرے کی اندر ذندہ رہ پائیں گے۔۔ میں اس کے اندر اپنا وجود ذرہ بہ ذرہ کھو رہا ہوں، حالانکہ میں اسکی فریب دہی اور غلوکی ضدی روش سے واقف ہوں۔۔۔
سپنی نوزا سمجتا تھا کہ تمام اشیاء وجود کے تحفظ کے لیے کوشاں رہتی ہے۔۔ پھتر ہمیشہ پتھر رہنا چاہتا ، اور شیر ہمیشہ شیر۔۔۔
میں بورخیس کے اندر قائم رہ پاؤں گا ، خود میں نہیں ( جیسے میں کچھ ہوں ) لیکن میں خود اس کی کتابوں میں کم شناخت کر سکتا ہوں ، بہ نسبت دوسروں کے کتابوں کے، یا پھر گٹار کی گھسی ہوئی جھنکار میں۔۔۔
برسوں پہلے میں نے اس سے چھٹکارا پانے کی کوشش کی تھی اور کچی بستیوں کے اساطیر سے لیکر وقت اور لامتناہی کی کھیلوں میں داخل ہونا چاہتا تھا ، لیکن اب یہ کھیل بورخیس کا حصہ بن چکے ہیں، اور اب مجھے دوسری چیزوں نے بارے میں سوچنا ہوگا۔۔
اس طرح میری زندگی میرے ہاتھ سے پھسلتی جا رہی ہے اور میں ہر چیز کھوتا چلا جا رہا ہوں اور ہر چیز فراموشی کے گڑھے میں گرتی چلی جاتی جارہی ہے، اس کی ملکیت چلی جا رہی ہے۔۔۔
مجھے نہیں معلوم کہ ہم دونوں میں سے کون یہ صفحہ لکھ رہا ہے۔۔!!
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
حوالہ : کتاب بھول بھلیاں
مترجم : زیف سید صاحب
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال
نوٹ : بورخیس سے بہت پہلے " سعادت حسن منٹو " اسی قسم کا ایک خاکہ لکھ چکے ہیں جس میں انہوں نے اپنی ادبی شخصیت کو " منٹو " اور عام روز مرہ شخصیت کو
" سعادت حسن " کہہ کر مخاطب کیا ہے۔۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2863792947184553

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔