پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یہاں کوتاہی ذوق عمل ہے خود گرفتاری جہاں بازو سمٹ…

یہاں کوتاہی ذوق عمل ہے خود گرفتاری
جہاں بازو سمٹتے ہیں وہیں صیاد ہوتا ہے
اصغر گونڈوی
خدا جانے مرے گلشن ترا انجام کیا ہوگا
جسے مالی بناتا ہوں وہی صیّاد ہوتا ہے
شفیق جونپوری
یہاں ہر چیز اب میراث اپنی سمجھی جاتی ہے
یہاں جو وقف ہوتا ہے علی ا لاولاد ہوتا ہے
شوق بہرائچی