یوں نہ مل مجھ سے خفا ھو جیسے
ساتھ چل موج صبا ھو جیسے
لوگ یوں دیکھ کے ھنس دیتے ھیں
تو مجھے بھول گیا ھو جیسے
عشق کو شرک کی حد تک نہ بڑھا
یوں نہ چھپ مجھ سے خدا ھو جیسے
موت آئ بھی تو اس ناز کے ساتھ
مجھ پہ احسان کیا ھو جیسے
ایسے انجان بنے بیٹھے ھو
تم کو کچھ بھی نہ پتہ ھو جیسے
زندگی بیت رہی ھے دانش
ایک بے جرم سزا ھو جیسے
احسان دانش ۔۔!

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔