یوم پیدائش Rays ۔ X دریافت کرنے والا ولیم رونتج…


یوم پیدائش
Rays ۔ X دریافت کرنے والا
ولیم رونتجن
27 مارچ 1845 ۔ جرمنی
10 فروری 1923 ۔ جرمنی
رونتجن جرمنی میں پیدا ہوا ۔ اس نے ہالینڈ اور زیورخ کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ۔ وہ فزکس اور میتھمیٹکس کا پروفیسر بنادیا گیا ۔۔۔

Rays ۔ X کی دریافت

جمعہ 8 نومبر 1895 کے ایک دن رونتجن اپنی لیبارٹری میں شیشے کی ایک ٹیوب میں سے جو سیاہ کاغذ میں پوری طرح لپٹی ہوئی تھی اور جس میں سے ہوا بالکل خارج کر دی گئی تھی ، بجلی کی رو گزار رہا تھا ۔ اگرچہ سیاہ کاغذ کی وجہ سے بجلی کی رو سے روشنی بالکل نظر نہیں آتی تھی ، لیکن اس نے دیکھا کہ جس وقت بجلی کی رو نلکی میں جاتی ہے قریب پڑے ہوئے ” بیریم پلاٹینو سائنائڈ ” کے ذرے چمک اٹھتے ہیں ۔ اس نے نلکی اور اس کارڈ کے درمیان ، جس پر وہ ذرے پڑے تھے مختلف قسم کی اشیاء رکھ کر دیکھیں لیکن یہی معلوم ہوا کہ ان اشیاء کا سایہ کارڈ پر پڑ رہا ہے ۔۔ مزید تجربات کئے تو ثابت ہو گیا کہ شعاع ان ذروں میں سے گزر جاتی ہے ، جن میں سے معمولی روشنی نہیں گزر سکتی ۔۔
دنیا کا پہلا ایکسرے رونتجن نے اپنی بیوی اینا برتھا کے ہاتھ کا لیا ۔۔۔۔

آ خر تمام اہلِ علم نے مان لیا کہ یہ دریافت ڈاکٹری کے لئے بے حد مفید ہے ۔۔۔ امریکہ میں پہلی ہی آزمائش کے وقت ایک مریض کی ٹانگ میں بندوق کی گولی صاف نظر آگئی ۔۔۔
اس کے بعد برٹش سائنسدان ہربرٹ جیکسن نے X . Rays کی نلکی کو مکمل کیا جو رونتجن کی نلکی سے زیادہ کارآمد تھی اور آج تک وہی استعمال ہو رہی ہے ۔۔۔

رونتجن کو 1901 میں فزکس کا نوبل پرائز دیا گیا ۔۔۔

ولیم رونتجن نے X . Rays کی شعاعوں کو اتفاقی طور پر دریافت کرلیا تھا ، لیکن اس کی سمجھ میں نہ آیا کہ یہ کیا شے ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے ان شعاعوں کو X کا نام دیا یعنی نامعلوم ۔۔ بہرحال ان کارآمد شعاعوں کو دریافت کرنے اور کارآمد بنانے کا کریڈٹ رونتجن ہی کو جاتا ہے ۔۔۔

رونتجن نے بجلی اور مقناطیس کے متعلق بھی بہت سی مفید دریافتیں کیں ۔۔۔۔۔

آپ میں سے یا اردگرد کے افراد میں سے شائد ہی کوئی فرد ہو جس کا واسطہ X . Rays سے نہ پڑا ہو ۔۔۔۔
X.Rays کا استعمال انجینئرنگ میں بھی کیا جاتا ہے ۔۔۔۔


بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2147143388849516